ملک میںفحاشی پھیلانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے،عبدالحکیم
  17  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
مانچسٹر(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل نارتھ زون کے کنوینر عبدالحکیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب پہننے پر اضافی نمبر دینے کے خلاف مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف اس کے خلاف میدان میں آگئی ہیں تحریک انصاف نے پہلے پنجاب اسمبلی میں قرارداد لائی اور پھر اس سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سیکولر جماعتیں ملک میں مدر پدر آزادی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں اور ملک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہی ہیں اور معاشرے میں عریانی اور فحاشی پھیلانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے وہ بھی قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں ہندو کلچر اور مغربی تہذیب کو فروغ دینے والے سیاستدان ستر سال سے قوم کی اخلاقی قدروں اور عزت و ناموس کو برباد کر رہے ہیں خواتین کا وقار ختم کردیاگیا ایک مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے اس وقت پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنے کے لئے جو فیشن شو منعقد کئے جارہے ہیں ہندو اور مغربی کلچر کو اسلامی بناکر پیش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے اور ایسی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے اور غیر مسلموں کے سامنے پاکستان اور اسلام کو ایسا پیش کرنے سے گریز کرنا چاہئے جس سے پاکستان کے قیام اور مقاصد اور اسلامی روایات کی نفی ہو اور یورپ میں پیدا ہونے والی مسلمانوں کی نئی نسل بدظن ہوجائے۔ عبدالحکیم نے کہا کہ یورپین کورٹ میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ بھی مسلمانوں کی اپنی کمزوریاں ہیں کہ ان کے اندر ایک ایسا طبقہ ہے جو اسلامی تعلیمات سے دور ہونے کی وجہ سے مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر مسلمانوں کی کردار کشی کرنے میں مصروف ہے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے جو مسلمانوں کے نام کو استعمال کرکے اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ عبدالحکیم

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved