چین کیلئے برازیل کی برآمدات دو گنا ہو گئیں
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
ریوڈی جنیرو (روزنامہ اوصاف) چین کے لئے برازیل کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 2017 کے پہلے دو مہینوں کے درمیان دو گنا اضافہ ہو گیا ، برازیل کی برآمدات میں 94.3فیصد کا اضافہ ہوا جو تیل اور لوہے کی خام برآمدات کی وجہ سے ہوا۔ صنعت اور غیر ملکی تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ جنوری اور فروری میں چین کے لئے برازیل کی برآمدات کا حجم 6.246ارب ڈالر رہا ، ان برآمدات میں تیل ، لوہا ، سویا بین ، لکڑی کا سامان اور گوشت شامل ہیں ، چین لوہے اور سویا بین برآمد کے لئے مقررہ طلب رکھتا ہے ، برازیل کی برآمدات میں یہ اضافہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوا ، تیل ، لوہا اور سویا بین چین کو برآمد کی جانیوالی اشیا میں 77فیصد ہوتی ہے ،برازیل نے اسی مد ت کے دوران امریکہ کو 1.896ارب ڈالر کی اشیا برآمد کیں ، چین برازیل کی زرعی اشیا کی خریداری کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved