تحقیق اور ترقی پر اخراجات میں یورپی یونین سب سے آگے
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن (روزنامہ اوصاف) تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی )پر برطانیہ ریکارڈ رقوم خرچ کررہا ہے تا ہم ابھی تک یورپی یونین کے دس رکن ممالک سے پیچھے ہے ، برطانیہ نے اس مقصد کے لئے 31.6ارب پاؤنڈ (39ارب امریکی ڈالر ) گذشتہ سال خرچ کئے ہیں جو کہ اس سے پہلے کے سال میں خرچ کی گئی رقوم سے چار فیصد یا 1.2ارب پاؤنڈ (1.48ارب امریکی ڈالر ) زیادہ ہیں ، خرچ کی گئی رقم برطانیہ کی سالانہ جی ڈی پی کا 1.68فیصد ہیں جو کہ یورپی یونین کے اوسط سے کم ہے، یورپی یونین نے تحقیق اور ترقی پر اپنی کل قومی پیداوار کا 2.03فیصد خرچ کیا ہے۔یہ بات ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے جو قومی اعدادوشمار کے دفتر سے جاری کئے گئے ہیں ۔اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ترقی اور تحقیق پر جرمنی ، فرانس ، نیدر لینڈز اوردیگر سات یورپی ریاستوں جن میں جمہوریہ چیک اور سلوانیہ شامل ہیں نے زیادہ رقم خرچ کی ہے جبکہ سویڈن اس فہرست میں سرفہرست رہا ہے جس نے اپنی کل قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کا 3.26فیصد اس پر خرچ کیا ہے ۔اعدادوشمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں1990 میں فی کس 206 پاؤنڈ خرچ کئے گئے جبکہ اب 486پاؤنڈ فی کس خرچ کئے جارہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved