اٹلی میں آتش فشاں پھٹ پڑا، سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت10 افراد زخمی
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

روم (روزنامہ اوصاف)اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پہاڑ پھر پھٹ پڑا، فضا میں پتھروں اور راکھ کی بارش سے سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا ٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پہاڑ پھر پھٹ پڑا۔سسلی میں ماونٹ ایٹنا کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے جب برف کو چھوا تو زور دار دھماکا ہو گیا۔ یہ آتش فشاں پہاڑ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں۔ ماہرین نے سیاحوں کو اس پہاڑ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved