برطانوی حکو مت نے شدت پسندانہ مواد کے باعث یو ٹیوب سے اپنے سرکاری اشتہارات اتروادیئے
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن(روزنامہ اوصاف) بر طانوی حکو مت نے یو ٹیوب سے اپنے سرکاری اشتہارات اتروادیئے اورکہا ہے کہ سرکاری اشتہارات شدت پسندی والے مواد والے صفحات پر آویزان نہیں کیئے جانے چاہیئیں ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے برطانوی کابینہ آفس کے حوالہ سے بتایا کہ یو ٹیوب کی مالک کمپنی اور سرچ انجن گو گل سے اس بات کی یقین دہانی لی جارہی ہے کہ آئندہ بر طانوی حکو مت کے اشتہارات شدت پسندی کے مواد کی حامل ویب سائیٹ یا ویڈیوز والی ویب سائیٹ پر نہیں لگائے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ اخبار دی ٹائمز نے اپنی شائع تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بر طانوی عوام کے ٹیکسوں کی رقوم شدت پسندی کے مواد کی حامل ویب سائیٹ یا ویڈیوز والی ویب سائیٹ پر سرکاری اشتہارات کی مد میں خر چ کی جا رہی ہیں جس کے بعد بر طانوی حکو مت نے یو ٹیوب سے اپنے سرکاری اشتہارات ہٹوادیئے اور یو ٹیوب سے کہا ہے کہ سرکاری اشتہارات شدت پسندی والے مواد کے حامل صفحات یا ویڈیوز میں نہ دیئے جائیں بلکہ یہ نمایاں اور ہر لحا ظ سے مناسب جگہوں پر دیئے جائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved