بر طانیہ میں نایاب تتلیاں ہلاک کرنے والے شہری پر فرد جرم عائد
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
لندن (روزنامہ اوصاف) بر طانیہ میں نایاب نسل کی دو نیلی تتلیاں ہلاک کرنے والے شہری کے خلاف عدالت میں فرد جرم عائد کر د ی گئی جس پر اس شخص کو کئی سال قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برسٹل کی ایک عدالت نے 57 سالہ فلپ کولن پر دو نیلی تتلیاں ہلاک کرنے کے الزام پر فرد جرم عائد کی ہے جس کو مقامہ رضاکار تنظیم کی اطلاع پر پو لیس نے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضہ سے کئی مردہ تتلیوں اور پتنگوں کی باقیات بھی بر آمد کی تھیں ۔ بر طانیہ میں نیلی تتلیوں کو نایا ب ترین قسم قرار دیا گیا ہے اور ان تتلیوں کو پکڑنے کی ممانعت ہے ۔ پراسیکیوٹر کیوین ویتھی نے کہا ہے کہ یہ ایک منفرد نوعیت کا کیس ہے کیونکہ اس سے قبل ماضی میں تتلیوں کی ہلاکت پر کسی کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی کو ئی مثال نہیں ملتی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved