کینیڈ ین حکومت نے شام میں تشدد کانشانہ بننے والے اپنے 3 شہریوں سے معافی مانگ لی
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

اوٹاوا(روزنامہ اوصاف) کینیڈا کی حکومت نے شام میں تشدد کانشانہ بننے والے اپنے 3 شہریوں اور ان کے اہل خانہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان کی گرفتاری میں کنیڈین حکام کی طرف سے ادا کئے گئے کردار پر معذرت خواہ ہے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے کینیڈین وزیر برائے تحفظ عامہ رالف گوڈالے اور وزیر خارجہ کرسشیا فری لینڈ کے حوالہ سے بتایا کہ نائین الیون واقعہ کے بعد گرفتار ہو نے والے تینوں کینیڈین شہریوں کی طرف سے دائر سول مقدمہ کے معاملات طے کر لئے گئے ہیں اور کینیڈین حکام کی طرف سے ان تینوں کی گرفتاری میں بالواسطہ کردار پر معذرت خواہ ہیں۔ رالف گوڈالے اور وزیر خارجہ کرسشیا فری لینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ان شہریوں کے اہل خانہ سے بھی پہنچنے والی تکلیف اور مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved