جرمنی ڈبلیو ٹی او میں امریکا کے خلاف شکایت دائر کرے گا
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برلن (روزنامہ اوصاف) حکومت جرمنی نے جرمنی کی گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے سے متعلق امریکی صدر کی تجویز پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔جرمن وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کا ملک اس معاملے کو عالمی تجارتی تنظیم میں اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلے کی رو سے کوئی بھی ملک برآمداتی گاڑیوں پر ڈھائی فی صد سے زیادہ ٹیکس عائد نہیں کرسکتا۔واضح ر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جرمنی کے تعاون سے میکسیکو میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی امریکہ میں درآمد کی صورت میں35 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔جرمن وزیر خارجہ نے بھی عالمی قوانین کے منافی امریکی اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔امریکی صدر نے چند جانبہ اور دیگر عالمی تجارتی معاہدوں کے متعلق متنازعہ بیانات کے ذریعے دنیا بھر میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved