روس کا شام میں بمباری پر اسرائیل سے شدید احتجاج
  18  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
ماسکو(روزنامہ اوصاف) شام میں متعدد مقامات پر بمباری کرنے پر روس نے اسرائیل سے شدید احتجاج کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ ٹی وی کے مطابق روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف نے ماسکو میں متعین اسرائیلی سفیر گاری کورین کو اپنے دفتر میں طلب کر کے ان سے شام میں بمباری پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل شام میں تازہ بمباری کی وضاحت کرے۔ روس کی جانب سے شام میں بمباری پر اسرائیل سے احتجاج کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔ اسرائیل ماضی میں شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور شام میں بمباری میں ملوث رہا ہے تاہم روس کی طرف سے اس پر کوئی احتجاج نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسرائیلی کے جنگی طیاروں نے شمالی شام کے حمص شہر میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔ شام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کے ایک جنگی جہاز کو مار گرایا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved