برکس ممالک کے مابین پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برلن (روزنامہ اوصاف ) چین نے کہا ہے کہ برکس ممالک کے مابین مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے ، برکس ممالک کے مابین پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ نے جرمنی میں برکس ممالک کے وزراء خزانہ اور مرکزی بنکوں کے سربراہاں اجلاس کے دوران کہا کہ چین برکس ممالک کے درمیہان مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے فعال کر دار ادا کرے گا ۔ چینی وزیر خزانہ نے کہا کہ برکس ممالک مالیاتی شعبے میں مسلسل تعاون کو فراغ دے رہے ہیں اور عالمی معاشی انتظام میں بہتری سے نہ صرف برکس ممالک بلکہ عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا رواں برس چین برکس ممالک کے درمیان مالیات کے شعبے میں تعاون کے موجودہ لائحہ عمل میں بہتری کیلئے اقدام کرے گا ۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا اور محاصل اور آڈٹ سے متعلق نظام میں بہتری لائی جائے گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved