پیرس میں اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک کیا جانے والا مشتبہ حملہ آور پولیس کی واچ لسٹ پر تھا،حکام
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
پیرس(روزنامہ اوصاف )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک کیا جانے والا مشتبہ حملہ آور پولیس کی واچ لسٹ پر تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز پیرس کے اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک کر دیا جانے والا مشتبہ حملہ آور پولیس کی واچ لسٹ پر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک بار میں لوگوں کو ڈرا دھمکا بھی چکا تھا۔ سرکاری بیان کے مطابق اورلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سکیورٹی پر تعینات فوجیوں نے اس شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب اس نے ایک خاتون فوجی سے گن چھیننے کی کوشش کی تھی۔ استغاثہ نے بتایا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہلاک کر دیے جانے والے اس مشتبہ حملہ آور کے بھائی اور والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فرانس میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب اس یورپی ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved