رواں سال جرمنی کی گندم اور تلوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے،ماہرین
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

ہیمبرگ (روزنامہ اوصاف) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال جرمنی کی گندم اور تلوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ بہتر موسمی حالات ہیں۔ایسوسی ایشن آف فارم کوآپریٹوز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال ملک کی گندم کی فصل 2016 ء کی نسبت 2.2 فیصد بڑھ 25.13 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ تلوں کی پیداوار بھی 4.86 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو ایک سال قبل کی شرح سے 5.6 فیصد زیاد ہ ہوگی۔انھوں نے کہا کہ گندم کے زیر کاشت رقبہ 3.22 ملین ہیکٹر ہے جو ایک سال قبل کی نسبت 0.2 فیصد زیادہ ہے تاہم معتدل موسم کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں 1.9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔تلوں کی فصل کے زیر کاشت رقبہ 1.34 ملین ہیکٹر رہا جبکہ فی ایکڑ پیداوار میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مکئی کی پیداوار 22.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4.46 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved