پارلیمان سزائے موت پر عملدرآمد کے منصوبے کی حمایت کرے، ترک صدر
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
انقرہ(روزنامہ اوصاف) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے توقع ظاہر کی ہے کہ پارلیمان سزائے موت پر عملدرآمد کو بحال کرنے کے منصوبے کی حمایت کرے گی۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اگر پارلیمان نے اس مسودہ قرارداد کو منظور کر لیا تو سربراہ مملکت کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ اس مجوزہ منصوبے پر پارلیمان میں رائے شماری 16اپریل کے ریفرنڈم کے بعد کی جائے گی۔ گزشتہ برس جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایردوآن سزائے موت پر عملدرآمد پر بحالی چاہتے ہیں۔ تاہم ترکی میں اس سزا پر عملدرآمد کی بحالی سے ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت کے امکانات معدودم ہو جائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved