پاکستان امن اورترقی کیلئے دولت مشترکہ کے کردارکواہمیت دیتاہے،سرتاج عزیز
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
لندن( اوصاف نیوز )امور خارجہ پر وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے لندن میں ہونے والے دولت مشترکہ کے 50 ویں وزارتی ایکشن گروپ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے دولت مشترکہ کی کلیدی اقدار کو بلند رکھنے میں ایکشن گروپ کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مندوبین کو یقین دلایا کہ پاکستان امن، ترقی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے دولت مشترکہ اور اس سے ملحقہ تنظیموں کے کردار کو بھرپور اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دولت مشترکہ سیکرٹیریٹ اور رکن ریاستوں کے درمیان مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس کی صدارت قبرص کے وزیر خارجہ آیونیس کاسولیدیس نے کی اور اس میں مختلف دولت مشترکہ ممالک کے وزرائے خارجہ اور مشیران نے شرکت کی۔ ایکشن گروپ نے اس اہم فورم کے ذریعے تبادلہ خیالات کے موقع کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے مندوبین کو جمہوری عمل کے استحکام میں رکن حکومتوں کے ساتھ اپنے جاری رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایکشن گروپ نے 2017 کے لئے دولت مشترکہ کے مرکزی موضوع ''تعمیر امن کے لئے دولت مشترکہ'' کا خیرمقدم کیا۔ دیرپا ترقی اور امن کے قیام کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا موضوع بھی زیربحث لایا گیا۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے پرنس آف ویلز کے ساتھ مفید گفتگو کی۔شہزادہ چارلس نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور پاکستانی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مشیر خارجہ نے شہزادہ چارلس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی اور کہا کہ وہ پہلی فرصت میں پاکستانی حکومت اور عوام کی پرجوش میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے لئے پرامید ہیں۔ سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کے ساتھ اپنی مختصر گفتگو میں سرتاج عزیز نے دولت مشترکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دولت مشترکہ میں تجارتی روابط مزید بڑھانے کے لئے تنظیم کے زیادہ فعال کردار پر زور دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved