آزاد کشمیر سے پھٹیچر سیاست کا خاتمہ ہوگیا ،راجہ امجدخان
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم (پ ر) صدر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ زون راجہ امجد خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان نے عوامی مینڈیٹ کی قدر کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے اندر عملی سیاست کا آغاز کیا ہے تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اپنی تمام تر توانائیاں نظام کی بہتری گڈ گورننس اور عوامی فلاح و بہبود پر صرف کررہے ہیں ان کے مثبت اقدامات کی وجہ سے آزاد کشمیر سے پھٹیچر سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے' وزیراعظم راجہ فاروق حید رخان نے سابقہ سیاسی روایات کا خاتمہ کردیا ہے اعلانات اور سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ تمام منصوبہ جات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کام بھی شروع کروا دیئے ہیں اور الیکشن میں عوام کے ساتھ تعمیر و ترقی سے متعلقہ کئے گئے وعدے پورے کرنے کا آغاز کردیا ہے' انتخابی وعدے ترجیحی بنیادوں پر شروع ہورہ یہیں سیاست میں بے جا تنقید کرنے والوں اور عوام میں مایوسی پھیلانے والوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ آج پورے کشمیر میں بلا تخصیص شاہرات کا کام شروع ہے اور اس کا جائزہ اور معیار چیک کرنے کے لئے مختلف کارکنوں کی ذمہ داری لگائی گئی ہے راجہ فاروق حیدر خان کی چھ ماہ کی حکومتی کارکردگی سابقہ حکومت کی پانچ سالوں سے بہتر ہے۔ انشاء اﷲ بہت جلد کشمیر بحرانوں سے نکل کر ایک ماڈرن ریاست بنے گا اور کشمیر کے اندر میرٹ کی بالادستی ہوگی۔ انصاف کا بول بولا ہوگا اب قوم پر منحصر ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی خاطر راجہ فاروق حیدر خان کو آزمائش میں نہ ڈالیں۔ ذاتی مفادات کی قربانی دیں سسٹم تبدیل ہوگا اور ایک اچھا نظام معاشرے کی بہتری کی کرن ثابت ہوگا۔ آزاد کشمیر کی ستر سالہ تاریخ میں اتنے بڑے منصوبہ جات نہیں ملے سی پیک کے تحت انڈسٹریل زون اور دیگر شعبہ جات کے قیام سے لاکھوں نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا ہمیں ملکی مفادات کی خاطر راجہ فاروق حیدر خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے۔ راجہ امجد

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved