قراردادپاکستان اسلامی مملکت کے قیام کاباعث بنی،شان عابدی
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ یو کے کے سینئر رہنما سید شان عابدی نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ جو قومیں اپنا ماضی اور تاریخ بھول جاتی ہیں تاریخ انہیں بھلا دیتی ہے قرارداد پاکستان وہ واحد قرارداد تھی جو ایک آزاد اسلامی مملکت کے قیام کا باعث بنی جہاں آج اس جگہ کی یاد میں مینار پاکستان قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کل صرف پاکستانی تھے وہ آج سندھی' بلوچی' پنجابی اور پٹھان میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ جہاں پہلے خون کے رشتے ہوتے تھے اب رشتوں کا خون ہوتا ہے ہم نے بنگال کھو دیا مگر پھر بھی ہماری آنکھیں نہیں کھلیں۔ ہمارے شہروں کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہے کہ کبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہوجانا کیا اس لئے قائد اعظم نے کیا تھا احسان اور ہم کو بنا کے دیا تھا پاکستان ؟ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف وہ واحد لیڈر ہیں جو اپنے وژن سے معیشت کو آئی سی یو سے باہر لے کر آئے تھے جو بدقسمتی سے آج ہچکیوں پر آئی ہوئی ہے حکومت وقت کا دہشت گرد عناصر کے ساتھ نرم رویہ قومی یکجہتی کے لئے زہر قاتل ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور کامیابی کے لئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ انشاء اﷲ بہت جلد پاکستان کا نام ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوگا۔ پاکستان زندہ باد۔ شان عابدی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved