حقیقی انقلاب کیلئے عوام کا باشعور ہونا ضروری ہے،الطاف شاہد
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
اولڈہم (فیاض بشیر) جب تک پاکستان کے اندر عدل و انصاف' مساوات' برابری اور اہلیت کی بناء پر شخصیات کو اداروں کا سربراہان نہیں بنایا جاتا امیر و غریب کے لئے دوہرا نظام ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک حقیقی معنوں کو ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ پاکستان ' چین اقتصادی راہداری اور دیگر بڑے بڑے منصوبہ جات کے اصل ثمرات تب ہی ملیں گے جب بلا خوف و لالچ انصاف پر مبنی فیصلہ جات کئے جائیں گے۔ کراچی شہر میں عرصہ دراز سے سیاسی آنکھ مچولی کا کھیل ابھی تک جاری ہے۔ عدالت کے حکم صادر کرنے کے باوجود ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار پر کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا ملک بھر میں جو کوئی بھی مجرم ہے اور قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے ان کے خلاف فی الفور ایکشن لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے میڈیا سے پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی تاریخ کا اگر مطالعہ کیا جائے تو قوموں نے اس وقت تک ترقی نہ کی جب وہاں دوہرا نظام تھا اور جب انصاف ' اہلیت پر مبنی قوانین نافذ العمل کئے تو جلد ہی ترقی کے منازل طے کرنے لگیں اسلام ہمارا مذہب ہے قرآن پاک کی تعلیمات ہمیں بار بار اسی چیز کا درس دیتی ہیں لیکن ہمارا سارے کا سارا نظام اس کے برعکس چل رہا ہے پاکستان کے اندر حقیقی انقلاب کے لئے عوام کا باشعور ہونا ضروری ہے جس دن عوام میدان عمل میں کود پڑی تبدیلی آجائے گی لگتا ہے وہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے اس سے پہلے کہ عوام کے ہاتھ گریبانوں تک پہنچیں طاقتوروں کو اپنا محاسبہ کرلینا چاہئے۔ الطاف شاہد

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved