فاروق ستار،شرجیل میمن کی گرفتاری اوررہائی ڈرامہ ہے،سعیدمغل
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر حکومت آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین مغل ویلفیئر ٹرسٹ یو کے محمد سعید مغل ممبر آف برٹش ایمپائر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے حکمران اپنی عوام کی تعمیر و ترقی ان کے حقوق اور مسائل حل کرنے کو اولین ترجیح دیتے ہیں مگر ہمارے ملک میں حکمران اپنے اقتدار اور مفاد کی خاطر دن رات مصروف ہیں جس سے ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا لاء اینڈ آرڈر ' قانون و انصاف نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی محمد سعید مغل سابق مشیر حکومت نے مزید اپنے بیان میں کہا آج کل پانامہ کیس کے بعد رہنمائوں کو حراساں کرنے کے لئے رہنمائوں کی گرفتاری اور پھر رہائی کا ڈرامہ پوری قوم پریشان ہے اگر کوئی قصور وار ہے تو گرفتاری کے بعد مقدمہ چلایاجائے اور جرم ثابت ہونے پر سزا دی جائے ماضی میں بھی بے شمار مثالیں موجود ہیں جن لوگوں کو ای سی ایل لسٹ میں ڈالا گیا وہ بیرون ملک چلے گئے پھر ان کے ریڈ وارنٹ ایشو ہوئے ان کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا لیکن ہوا کچھ نہیں اب حال ہی میں فاروق ستار کو گرفتار پر رہائی اس طرح کل پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی گرفتاری پھر ان کی رہائی اس صدی کا سب سے بڑا ڈرامہ ہے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے محض اپنے مفاد اور اقتدار کی خاطر آپس میں دست و گریبان ہورہے ہیں عوام بھوک' افلاس اور بیماریوں سے مررہی ہے مگر حکمران اپنے مفاد اور اقتدار کی خاطر معیشت کو اور عوامی سکون کو تباہ کررہے ہیں۔ گرفتاری اور رہائی کا ڈرامہ بند کیا جائے۔ ملکی تعمیر و ترقی کی طرف توجہ دی جائے اگر کوئی قصور والا ہے تو اس پر مقدمہ چلایاجائے اور سزا دی جائے مزید ڈرامہ بازی بند کی جائے۔ سعیدمغل


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved