زبیرگل کوپارٹی کیلئے طویل خدمات کاصلہ ملنے پرخوشی ہے،بیگم نوادرخان
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن (نمائندہ اوصاف) گزشتہ روز انٹرنیشنل ویمن ڈے کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ برطانیہ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد لندن کے معروف بوفے چوہدری ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس کی صدارت صدر ویمن ونگ بیگم نوادر خان نے کی۔ جبکہ چیئرپرسن فوزین گل' سیکرٹری جنرل حنا ملک' سینئر نائب صدر یاسمین بٹ' نائب صدر یو کے نصرت نسرین ملک' صدر لندن حمیرا سعید' سینئر نائب صدر لندن حنا اقبال' جنرل سیکرٹری لندن عالیہ افضل خان' نائب صدر لندن سلکلجواہر' صدر نارتھ ویسٹ شاہدہ بٹ' صدر یوتھ نارتھ ویسٹ عافیہ علی' صدر یارکشائر شمائلہ جبین' نائب صدر یارکشائر فرحت ناز کے علاوہ نورین خان' نورین اسلم' فوزیہ وحید' مسز مسرور سعید اور دیگر اس تقریب میں شریک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ویمن ونگ بیگم نوادر خان نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیراعظم میاں محمد نواز ریف نے ہمارا ایک دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کو فیڈرل کمشنر برائے اوورسیز اینڈ کوآرڈی نیٹربرائے وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ وہ آج کل وزیراعظم کے سیکرٹریٹ میں ہی اپنے دفتر میں بیٹھ کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ زبیر گل کو آخر کار پارٹی کے لئے طویل خدمات کا صلہ مل گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زبیر گل اور ان کی پوری فیملی کو مبارکباد پیش کی اور میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک مخلص کارکن کو ایک جائز مقام دیا ہے۔انہوں نے برطانیہ میں تمام خواتین سے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں درپیش مسائل کو حل کروانے کے لئے ہمیں اس کی اطلاع کریں اور ہم براہ راست زبیر گل کو تفصیلات مہیا کردیں گے۔ اور ان کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے لئے اپنے مسائل حل کروانے کا بہترین موقع ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل حنا ملک نے اپنے خطاب میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ خواتین کو ہر دور میں مسائل کا سامنا رہا ہے اب وقت ہے کہ خواتین کو ان کا جائز مقام دیا جائے اور ان کو ہر شعبہ میں خودمختار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں ہماری ن لیگ کی حکومت خواتین کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں اور ان کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں جائز مقام اور خودمختار بنانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کررہی ہے۔ چیئرپرسن ن لیگ خواتین ونگ برطانیہ اور ن لیگ برطانیہ صدر زبیر گل کی زوجہ محترمہ فوزین گل نے اپنے خطاب میں تقریب میں تمام شرکاء خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زبیر گل کو اوورسیز کمشنر برائے اوورسیز اینڈ کوآڑڈی نیٹر ٹو وزیراعظم مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک دیرینہ کارکن کو ایک جائز مقام پر مقرر کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ دیگر شرکاء نے بھی زبیر گل کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں ن لیگ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل اقبال سدھو نے بھی شرکت کی اور ویمن ونگ کی تمام خواتین تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved