پاکستان بہت جلدمعاشی طورپرترقی کرے گا،ایم ای پی سجادکریم
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (فیاض بشیر) ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستان کی قریب زیر صدارت سجاد کریم ممبر یورپی پارلیمنٹ منعقد ہوئی ایم ای پی سجاد کریم نے کہا کہ پاکستان بہت جلد معاشی طور پر ترقی کرے گا۔ ہماری تنظیم عملی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کام کررہی ہے پاکستان سے آئے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بہت سے ترقی کے کاموں کے علاوہ سی پیک منصوبہ شروع کیا ہے اگلے دس سالوں میں پاکستان کا دنیا میں بڑا نام ہوگا سید قمر ضیاء چیئرمین WCOP نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز کے لئے تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن ہماری تنظیم اوورسیز پاکستانیوں میں سب سے زیادہ کام کررہی ہے عارف انیس ملک ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ بہت جلد ڈبلیو سی او پی پورے یو کے میں کام کے گی۔ MEPامجد بشیر نے بھی خطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹری میری وہاب نے بہت اچھے طریقے سے سٹیج کو سنبھالے رکھا ڈاکٹر سہیل چغتائی پریذیڈنٹ WCOPنے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بہت جامع تقریر کی اور ناظرین سے بہت داد پائی۔ او پی ایس کے سابقہ بزنس انچارج یو کے پر نوجوان بزنس مین نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاوید قریشی قریشی کو مانچسٹر کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ نواز گوندل کو نائب صدر بنا دیا گیا باقی عہدیداران کے نام ڈاکٹر سہیل چغتائی' راشد بخاری' حافظ اکرام' عبدالحفیظ' ڈاکٹر اقبال' شاہد محمود' امتیاز' عطرب علی۔ آخر میں ایم پی عمران حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائوں گا۔ پروگرام کے آخر میں گلوکاروں نے گانے بھی سنائے اور مہمانوں کی مختلف کھانوں سے تواضح کی گئی گدی نشین جلال فارمیسی کے ایم ڈی کاروباری شخصیت اسلم جلال نے بھی مختصر خطاب کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved