آئرلینڈ،پاکستانی طالبعلم شہبازنہرمیں ڈوب کرجاں بحق
  19  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

آئر لینڈ، ڈبلن (پ ر) 26سالہ پاکستانی طالب علم شہباز احمد قریشی گلشن حدید کراچی کا رہنے والا تھا جو تین سال قبل تعلیم حاصل کرنے آئر لینڈ آیا تھا اور 5مارچ بروز اتوار 2017 کو اپنے دوستوں کے ساھ برتھ ڈے پارٹی پر گیا اور پارٹی سے فارغ ہونے پر 5:35 کو صبح گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوا شہباز آریسی SPARسپر مارکیٹ چرچ روڈ ڈبلن پر کام بھی کرتا تھا جب شہباز احمد قریشی 8مارچ تک لاپتہ رہا تو اس کے دوست محمد خرم' ساجد اورLaura Gprpinaineکو کافی تشویش لاحق ہوئی اور وہ پریشانی کے عالم میں آٹھ مارچ کو پولیس اسٹیشن جا کر اس کی لاپتہ کی رپورٹ درج کرائی لیکن پولیس کچھ خاص تعاون نہ کرنے پر شہباز کے دوستوں نے پاکستانی ایمبیسی سے رابطہ کیا جس پر پاکستانی ایمبیسی کے سفیر ڈاکٹر سعید رضوان احمد اور اطہر قریشی نے اس کیس میں خاص دلچسپی لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو اعلیٰ سطح پر اس کی تحقیقات کا حکم دیا تو پولیس نے چرچ بار کلب جہاں برتھ ڈے پارٹی تھی وہاں سے اس کے گھر کے راستے پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی سے شہباز کا علم ہوا اور بارہ مارچ بروز اتوار کو دوپہر دو بجے تقریباً شہباز کی لاش کو کنال سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی اور 16مارچ بروز جمعرات کو پولیس اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آگئی جس میں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں صاف دیکھا گیا کہ شہباز پارٹی سے گھر جاتے ہوئے کنال کے کنارے سے پانی میں گرا اور پانی میں اس کا کسی چیز سے پائوں پھنسا جس سے اس کی موت واقع ہوئی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہباز کے جسم پر کسی قسم کا کوئی تشدد کا نشان نہیں تھا اس کا موبائل فون' ہیڈ فون اور اس کا پرس اس کی جیب میں موجود تھا پولیس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جب شہباز کنال میں گرا تو اس وقت یہ اکیلا تھا اس کے ساتھ کوئی دوسرا بندہ نہ تھا تو اس کی موت کنال میں ڈوبنے سے ہی ہوئی یہ کوئی قتل کا کیس نہیں ہے اب 17مارچ کو آئر لینڈ میں ST.Patrick ڈے تھا اور یہ لانگ Weekendہے اس لئے 21 مارچ کو شہباز احمد قریشی کی باڈی اس کے والد کی ہدایت کے مطابق سلمان سلیم کے حوالے کی جائے گی اور پھر اس کی باڈی کو پاکستان بھیجنے کے انتظام کیا جائے گا اس ساری تحقیقات میں پاکستانی کمیونٹی نے پولیس اور بالخصوص پاکستانی ایمبیسی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز جاں بحق


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved