چوہدری مسعودخالدوعدوں پرپورااترے،مرزاعارف رٹوی
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم (نمائندہ خصوصی :ر بنواز چغتائی ) ڈڈیال کی سیای و سماجی شخصیت مرزامحمد عارف رٹوی نے کہا ہے کہ حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے ایم ایل اے چوہدری مسعو د خالد ایڈووکیٹ نے تحصیل ڈڈیال میںتھوڑے عرصہ میں تعمیر و ترقی کاانقلاب برپا کر دیا اور عوام سے کیے گئے وعدوں پر پورا اُترے ، آزاد کشمیر کی ماضی کی حکومت نے تحصیل ڈڈیال کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا جس کی وجہ سے ڈڈیال کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا لیکن ڈڈیا ل کے موجودہ ایم ایل اے چوہدری مسعود خلا خا لد ایڈووکیٹ کی سیاسی بصیرت اور فکری اور عملی سوچ نے سے آج ڈڈیال میں جس طرح سے منصوبوں کی تکمیل ہو رہی ہے ایک خوش آئند بات ہے اور ہم انہیں اس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں روزنامہ اوصاف سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ مرزامحمد عارف رٹوی نے کہا کہ چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ نے جس طرح سے تھوڑے عرصہ میںدھان گلی کی سڑک کو پختہ کیا یہ اُنکی بڑی کامیابی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے الیکشن میں اُنکی حمایت کرتے ہوئے اور انہیں کامیاب کیا ، انہوں نے کہا سیاسی بصیرت اور صحیح وقت پر حکمت عملی کو اپنانا ایک کامیاب سیاست دان کا کام ہے آج تحصیل ڈڈیال میں جس تیزی سے تعمیر و ترقی کے کام ہورہے ہیں حلقہ کے اندر بہت بہتری ہو گی جس کے لیے ہم ایم ایل اے چوہدری مسعود خالد ایڈووکیٹ کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved