پیرعلائوالدین کاعلمی اورتعلیمی انقلاب روشن مینارہے،جماعت اہل سنت
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم (نمائندہ خصوصی ر بنواز چغتائی )عالم اسلام اور بلخصوص پاکستان اور برطانیہ میں قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت و عظیم روحانی پیشوا آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین پیر علائو الدین صدیقی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز (رجسٹرڈ ) کے مرکزی صدر علامہ احمد نثاربیگ قادری، جنرل سیکرٹری علامہ حافظ مفتی فضل احمد قادری، علامہ حافظ نثار احمد رضا، اور علامہ محمد ظفر محمود فراشوی نے آستانہ عالیہ نیریاں شریف برمنگھم میں صاحبزادہ پیر ظہیر الدین صدیقی سے پیر علائوالدین صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ علماء اور مشائخ کے نمائندہ وفد نے کہا کہ پیرمحمد علاوالدین صدیقی نے ساری زندگی اللہ اور رسولۖ کے اسوہ حسنہ کو اپناتے ہوئے دین کی خدمت کی اور اُن کے تحفظ ناموس رسالت کی تحریک ایک عظیم کارنامہ ہے ،انہوں نے کہا نور ٹی وی سے لیکر محی الدین ٹرسٹ ،بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی آزاد کشمیر میں قائم کرنا اور میرپور میںمیڈکل کالج آج ہزاروں لوگ ان سے مستفید ہو رہے ہیں اور کہا کہ پیر محمدعلاوالدین صدیقی کا علمی اور تعلیمی انقلاب ایک سنہری باب اورروشن مینار ہے ، اس موقع پر صاحبزادہ پیر ظہیر الدین صدیقی نے علماء اور مشائخ کو یقین دلایا کہ پیر علائوالدین صدیقی کی جلائی ہوئی شمع کو مزید روشن کریں گے اور اس عظیم کارنامے اور مشن کو جاری رکھیں گے،جس پرعلماء اور مشائخ کے چار رُکنی وفد نے اُنکی حمایت کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی آخر میں پیر علائوالدین صدیقی کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دُعا بھی کی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved