ترکی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 ترک فوجی جاں بحق ،6دہشتگرد بھی مارے گئے
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
انقرہ(روزنامہ اوصاف)ترک ضلع دیار باقر میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے خلاف کاروائی کے دوران2 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6دہشتگرد بھی مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع دیار باقر کے قصبے لیجہ میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف کاروائی کے دوران دو ترک فوجی شہید ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی جھڑپ میں بدل گئی تھی جس میں زخمی ہونے والے ان دونوں فوجیوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔اس کاروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں 72 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 91 کو گرفتار کیا گیا جن میں پی کیکے کے دو اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved