جرمنی نے نیٹو فنڈز کے حوالے سے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برلن(روزنامہ اوصاف )جرمنی نے نیٹو فنڈز کے حوالے سے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی خاتون وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائنکا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعوی درست نہیں ہے کہ نیٹو کی کافی زیادہ رقوم برلن حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں۔ جرمنی کی طرف سے نیٹو کے لیے فوجی اخراجات کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات میں تنا ؤپایا جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلامیرکل سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ جرمنی کے ذمے نیٹو کی بڑی رقوم واجب الادا ہیں۔ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہنماں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved