جرمنی اور جاپان نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی حمایت کردی
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برلن (روزنامہ اوصاف) جرمنی اور جاپان نے آزادانہ تجارت کے معاہدے کی حمایت کردی۔اس بات کا اعلان جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے گزشتہ روز ہنور میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ باہمی روابط کا دور ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے معاشروں کو ہم آہنگ اور اپنی اقتصادی کاوشوں کو یکجا کریں اس کیلئے آزادانہ تجارت کا معاہدہ لازمی ہے۔انھوں نے کہا کہ آج ہم آزادانہ تجارت، کھلی سرحدوں اور جمہوری اقدار کی تو بات کرتے ہیں تاہم یہ اچھی بات ہے کہ جرمنی اور جاپان کی آزاد تجارت کے حوالے سے کوئی دورائے نہیں۔جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا کہ جاپان آزادانہ تجارت کے حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ باہمی روابط سے معیشتیں ترقی کرسکتی ہیں اور اس سے یورپی یونین اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدے میں بھی معاونت مل سکتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved