جرمن شہر ہینوور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا عالمی میلہ شروع ہو گیا
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برلن (روزنامہ اوصاف) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اس اپیل کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے عالمی میلے کا افتتاح کیا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلیوں کی وجہ سے بے یقینی کے شکار انسانوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلرمرکل نے کہا کہ انسانوں کو نئے ڈیجیٹل دور میں ساتھ لے کر چلنے کا کام صرف سیاسی شعبے کے بس کی بات نہیں ہے۔ 5 روز تک جاری رہنے والے اس میلے میں اس سال 70 ملکوں کی3 ہزار سے زائد کمپنیاں نت نئے رجحانات کی نمائش کر رہی ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً2 لاکھ شائقین اس میلے کو دیکھیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved