گریٹرمانچسٹرمیں انتخابی دنگل سے قبل تحریک حق خودارادیت کی ایم پیزسے ملاقاتیں
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(پ ر) جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں کی گریٹر مانچسٹر میں انتخابی دنگل کے دوران برطانوی سیاسی جماعتوں اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں معاونت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے لابی کی جاسکے۔ برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے گریٹر مانچسٹر سے امیدوار کونسلر شان اینسٹی Sean Antee اور حمایتیوں سے لنکا شائر کرکٹ گراؤنڈ کے بینکویٹ ہال میں ورکس اور پنشن کے برطانوی وزیر ڈیمئن گرین Damien Green MP 1922 کمیٹی کے چیئرمین سرگراہم بریڈی Sir Graham Brady آل پارٹی کشمیر گروپ کے چیئرمین ڈیوڈ نٹال ایم پی، کنزرویٹو پارٹی کی چیرلی سے ممبر پارلیمنٹ میری رانبسن Marey Robinson کے علاوہ متعدد کونسلروں اور پارٹی عہدیداروں سے ملکر انہیں نارتھ ویسٹ میں بسنے والے کشمیریوں کی طرف سے ملاقات کرنے والے وفد میں تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سرپرست سردار عبدالرحمان خان، ثمینہ خان اور محمد بوٹا ہیری شامل تھے جنہوں نے خصوصی طورپر ممبران پارلیمنٹ اور میئر کے امیدوار کو دعوت دی کہ وہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والے کشمیریوں کی ایک خصوصی تقریب میں شریک ہوکر انکے جذبات سے آگاہی حاصل کرکے وزیراعظم ٹریسامے اور حکومتی وزراء تک برٹش کشمیریوں کا نکتہ نظر پہنچانے میں ہماری معاونت کریں۔ تحریک کے چیئرمین نے اس موقع پر پارٹی عہدیداروں سے خصوصی طورپر اپیل کی کہ وہ ڈیوڈ نٹال کی سربراہی میں 19 جنوری کی برطانوی پارلیمنٹ میں پاس ہونے والی قرارداد کو کنزرویٹو پالیسی بنوانے میں برٹش کشمیریوں کی معاونت کریں جبکہ کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کو فعال کرنے میں بھی تعاون کریں تاکہ ہم پارٹی کے اندر کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ کی سرپرستی میں حکومت کی پالیسی میں واضح تبدیلی لاسکیں اور برطانوی حکومت سے مسئلہ کشمیر حل کرواکر برصغیر پاک و ہند میں دائمی امن قائم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر جہاں میئر کے امیدوار نے 28مارچ کو کشمیریوں کی تقریب میں شریک ہوکر مقامی اور عالمی مسائل سننے کا وعدہ کیا بلکہ کشمیریوں کی آواز کو حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت تک پہنچانے اور گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کو بھی دیگر کمیونیٹیز کے ساتھ مسائل حل کروانے کا بھی وعدہ کیا۔ کشمیر گروپ کے چیئرمین ڈیوڈ نٹال ایم پی نے کہا کہ وہ راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کے ساتھ ملکر پارلیمنٹ اور پارٹی میں بھرپور تعاون کریں گے۔ اس موقع پر میری رابنسن ایم پی اور سرگراہم بریڈی ایم پی نے بھی مستقبل کے پروگراموں میں تعاون کرنے اور پارٹ کانفرنس کے دوران راجہ نجابت حسین اور دیگر ہمہ خیال کشمیریوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ متعدد کونسلروں نے 26مارچ کے پروگرم میں شرکت کی حامی بھی بھری۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved