تارکین وطن کے مسائل سے آگاہ،ترجیحاًحل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،پیرصدرالدین
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
مانچسٹر(فیاض بشیر) بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی ہمارے لئے سرمایہ حیات ہیں حکومت انکے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ جائیدادوں اور زمینی تنازعات میں قانونی پیچیدگی ہونے کی وجہ سے ہم کو انہیں جلد حل کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بیرون ممالک بسنے والوں کو ووٹ دینے کا حق 2018ء کے عام انتخابات میںمشکل ہے لیکن اگلے عام انتخابات تک ضرور حق ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کے وفاقی وزیر پیر صدر الدین راشدی نے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں رکھی گئی ایک تقریب اور عوامی شکایات کے لئے لگائی گئی ایک کھلی کچہری میں حاضرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزرگوں کو تمام فیصلوں میں شامل رکھیں کیونکہ انکی دعاؤں اور تجربے سے کامیابی ممکن ہوتی ہے یہاں آکر احساس ہوا کہ نوجوان نسل کا مادر وطن کی مٹی سے جذبہ بہت زیادہ ہے جو باعث حوصلہ اور خوش آئند ہے ایک لمبے عرصہ کے بعد حکومت پاکستان کا وزیر عوامی شکایات کو سننے کے لئے عوام کی عدالت میں پیش ہوا ہے اسکا سارا کریڈٹ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کو جاتا ہے جنکی کاوشوں کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا۔ ہم عوام کے نمائندے ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے اور خصوصاً برطانیہ میں بسنے والوں کا مادر وطن کے لئے کردار انتہائی اہم ہے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس کے بعد انہوں نے کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات سنیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے دوران پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے بارے وہ بات چیت کریں گے تاکہ نوجوان نسل کا پاکستان سے گہرا تعلق وابستہ رہے۔ نجی ایئر لائن شاہین ایئر لائن کی اچانک برطانیہ سے پروازوں کی بندش کی وجہ سے یہاں بسنے والوں کو جو ذہنی اذیت ہوئی ہے انکی انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے بہت جلد وہ متاثرین کو دو اقساط میں انکی رقم واپس کردیں گے۔اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ جلد ہی آزاد کشمیر کا ایک علیحدہ سیٹ اپ ہوگا۔ تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے کے لئے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اس سلسلے کی یہ شروعات ہیں کہ وفاقی وزیر ہمارے مسائل سننے کے لئے برطانیہ آئے ہیں۔ قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔ دو دفعہ قومی سنوکر جیتنے والے حمزہ اکبر، عافیہ کو سوئمنگ، اقراء نواز، رابعہ مسعود جبکہ بیرسٹر ڈاکٹر فیاض افضل جو کہ بینائی سے محروم ہیں اور ڈربی میں ڈسٹرکٹ جج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ساتھ ساتھ گروپ کی جانب سے بچوں نے ٹیبلو شو پیش کیا۔ تلاوت کلام پاک کا شرف ڈاکٹر یونس پرویز کو نصیب ہوا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved