حجاب عورت کی فطری ضرورت ،واویلاقابل مذمت ہے،راجہ امجد
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(پ ر) صدر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ زون راجہ امجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حجاب پر واویلا قابل مذمت ہے۔ دینی معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔حجاب عورت کی فطری ضرورت بھی ہے اور عزت و وفاداری کی ضمانت بھی۔ بریلز ازم کے داعی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بارے میں کوئی قابل قدر سوچ نہیں رکھتے۔ حالات حاضرہ یا فیشن کی دنیا کو اسلام پر ترجیح نہ دیں۔ ہمیں فروغ اسلام کے تحت معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ حجاب مہذب معاشرے کا نمونہ ہے امت مسلمہ کو قرآن پاک اور حضرت محمدۖ کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ایک مسلمان وک بے راہ روی اور بے حیائی پر کنٹرول لازمی ہے۔ اسلام خوبصورت اور باعزت زندگی حدود قیود کے اندر گزارنے کا حکم دیتا ہے۔ وسعت نظری سے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک باعزت مستقبل کی خاطر ہمیں اپنی نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ حجاب کے استعمال سے معاشرے میں عورت کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے اور حجاب غیرت ایمان کا تقاضا بھی ہے۔ ہم سچے نبی کے پیروکار ہیں ہم کوئی ایسا عمل نہیں کریں گے گے جسکے اثرات اسلام پر پڑ سکیں۔ ایک مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ نبی آخر الزمانۖ کی ذات مقدسہ سے آگاہی لے اور ان کی مکمل پیروی کرے۔ ہماری مغربی روایات کو اسلامی روایات میں ڈالنے سے ہم اپنی اصلی معاشرتی اسلامی روایات سے کٹ گئے ہیں اور اسکی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ نئی نسل کو اسلام کی صحیح تصویر دکھانے کے لئے ہمیں اپنا عمل بھی درست کرنا ہوگا۔ مسلمان حقیقی معنوں میں اسلام کے علمبردار اور داعی ہیں۔ اسلام عورت کو پردے کا حکم دیتا ہے اور حجاب عورت کی قدر و منزلت کے لئے انتہائی ناگزیر ہے۔ راجہ امجد

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved