حامدسعیدکاظمی کی باعزت رہائی حق وسچ کی فتح ہے،علماء اہل سنت
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) صاحبزادہ پیر سید حامد سعید کاظمی کی رہائی حق و صداقت کی فتح ہے اور اہل سنت کیلئے بہت بڑی نوید مسرت ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی رہنمائوں' قائدین' اہلسنت کے ممتاز علماء کرام نے سابق وزیر مذہبی امور حکومت پاکستان صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی ہائی کورٹ سے باعزت بری ہوجانا حق و صداقت کی فتح اور اہلسنت کے لئے ایک بڑی نوید مسرت ہے اور الحمدﷲ اب نہ صرف پاکستان کی عدلیہ کے عزت وقار میں مزید اضافہ بڑھا بلکہ عوام الناس کا بھی عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے حق کا سورج طلوع ہوا ہے اور اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک عالی نسب سید زادے اور غذائی زمان کے نور نظر پر لگایا گیا جھوٹا الزام غلط ثابت ہوا ہے۔ علماء کرام نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو نہ صرف مبارک باد پیش کی بلکہ انہیں ان کی جرات' استقامت' ثابت قدمی اور پورے دلائل ' شہادتوں' ثبوتوں کے ساتھ اپنا مقدمہ لڑا اور کامیابی و کامرانی حاصل کرکے ایک مثال قائم کی انہیں ہم سلام محبت و عقیدت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ رب العزت کے حضور دعا گو ہیں کہ اﷲ کریم گلستان غذائی زمان کو سدا بہار رکھے۔ ان علماء و مشائخ نے کہا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائی پر برطانیہ و یورپ کے تمام اہلسنت نے مسرت کا اظہار کیا ہے لندن' لوٹن' سائوتھ ہال' برمنگھم میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور اﷲ کریم کے حضور سجدہ شکر بجالایا گیا۔ ان علماء کرام میں مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی' علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی' علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی' علامہ صاحبزادہ سید انور حسین کاظمی' علامہ قاری محمد امین سعیدی' علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری' علامہ محمد ارشد جمیل' علامہ مفتی محمد خان قادری' علامہ مفتی قاضی عبدالطیف قادری' علامہ مفتی عبدالرحمن نقشبندی' علامہ صاحبزادہ نور احمد شاہ کاظمی' علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی' علامہ حافظ محمد فاروق چشتی' علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی' علامہ میاں ساجد لطیف قادری ' علامہ عبدالحق ہاشمی و دیگر شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved