سفارتخانوں میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیاجائے،عبدالحمید
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل لندن کے کنوینر عبد الحمیدنے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں ایسے لوگوں کو تعینات کرے جن کی اچھی اخلاقی تربیت ہو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ ئیں۔ سیاسی اور جماعتی وابستگیوں کی بنیاد پر سفارشی لوگوں کو برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی پر مسلط نہ کیا جائے اس سے پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوںکی پرانی نسل تو اس حالت کے ساتھ خاموش رہی ہے البتہ نئی نسل جو یہاں پیدا ہوئی ہے وہ بدنامہ زمانہ بیورکریسی کے طرز عمل کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے پاکستان کے بارے میں کوئی اچھے جذبات نہیں ہیں اگر پاکستانیوں کی حکومت کوئی خدمت کرنا چاہتی ہے تو برٹش بورن پاکستانیوں کی خدمات حاصل کی جائیں جو برطانوی معاشرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور پاکستان کا نام پیدا کریں گے۔ عبد الحمید نے کہا کہ اگر اس وقت حکومت پاکستان نے کوئی نوٹس نہ لیا اور اسی طرح حالات رکھے تو آنے والی چوتھی نسل کا پاکستان کے ساتھ رابطہ بالکل ختم ہوجائے گا بیوروکریسی نے پاکستان کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کر دیا ہے اور باقی فرق برطانیہ کے پاکستانیوں کا نکالا جا رہا ہے پاکستانیوں کی ایک نسل اس طرح حالات کا مقابلہ کرتے کرتے ختم ہوگئی ہے اور کسی بھی حکومت نے مسائل کو حل نہیں کی برطانیہ کے پاکستانیوں کی جیبوں پر ہمیشہ نظر رہی ہے اور لوگوں کو صرف لوٹا گیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved