ڈاکٹرزاہدچوہان،سرجیرالڈکی خالی نشست پرلیبرپارٹی کے مضبوط امیدوار
  20  مارچ‬‮  2017     |     یورپ
سلاءو (تجز یہ :اورنگزیب چوہدری )برطانوی سیاست میں متحرک کردار کی حامل شخصیت نوجوان باصلاحیت اعلی تعلیم یافتہ جنرل پریکٹس جی پی ڈاکٹر زاہد چوہان مانچسٹر کے حلقے گورڈن سے لیبر ممبر آف پارلیمنٹ سرجیرالڈکافمین ایم پی کی اچانک وفات سے خالی ہونے والی نشست پر مئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں لیبر پارٹی کے مضبوط امیدوار کے طور پر لانگ لسٹ ہو چکے ہیں لیبر پارٹی مانچسٹر گورڈن حلقے کے ایک اندازے کے مطابق دو ہزار سے زائد ممبران لیبر پارٹی 22 بائیس مارچ بروز بدھ کو اس حلقے سے برطانوی پارلیمنٹ کے الیکشن کے لئے لیبر پارٹی کے امیدوار کا انتخاب کریں گئے لیبر پارٹی کے کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کی حمایت میں عوامی اور پارٹی ممبران کی سپورٹ حاصل کرنے کے لیے کمپین اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان مانچسٹر سے برطانوی پارلیمنٹ کے الیکشن کے مضبوط امیدوار ہیں زیادہ غالب امکان ہے کہ کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان لیبر پارٹی کا پارلیمانی ٹکٹ صاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اس وقت تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کے نام پر حلقے کے پارٹی ممبران کی اکثریتی تعداد کا اتفاق رائے پایا جاتا ہے کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان گزشتہ چار سال سے بھاری اکثریت سے اولڈہم سے لیبر پارٹی کے کونسلر منتخب ہوتے آ رہے ہیں جنرل پریکٹس جی پی ڈاکٹر زاہد چوہان اس وقت بھی لیبر پارٹی اولڈہم کے چیئرمین ہیں اور نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر ایمبولینس سروس کوالٹی کے چیئرمین آوٹ آف آور ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر اور دو سیکنڈری اور پرائمری سکول کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہیں اور گزشتہ چار سال سے زائد عرصہ سے کمیٹی آف ریجن یورپین یونین کے لیے برطانیہ کے نمائندے کے حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ سوشلسٹ ہیلتھ آرگنائزیشن برطانیہ سنٹرل کونسل کے ممبر بھی ہیں انہوں نے مختلف ملکی اور غیر ملکی تنظیموں سے برطانوی ہیلتھ سروسز میں اعلی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ بھی وصول کیے اس حوالے سے ڈاکٹر زاہد چوہان مختلف فورمز پر کام کرنے کا وسیع تجربہ اور اہلیت رکھنے کے ساتھ ساتھ برطانوی اور انٹرنیشنل سیاسی معاملات پر مکمل عبور رکھتے ہیں ڈاکٹر زاہد چوہان کی فیملی پاکستان میں بھی انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے آن کے والد محترم غلام حسین چوہان سابق ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پاکستان و آزاد کشمیر کے سطح پر انتہائی عزت و احترام رکھنے والی جانی پہچانی شخصیت ہیں ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر طارق چوہان مانچسٹر میں جنرل پریکٹس جی پی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دیں جبکہ دوسرے حقیقی بڑے بھائی پوسٹ ڈاکٹریٹ ڈاکٹر خالد چوہان آزاد کشمیر پولیس میں سینئر ترین ڈی آئی جی پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دوسرے بھائی ڈاکٹر ساجد چوہان پنجاب کے اعلیٰ ترین بیورو کریٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ اس وقت سیکریٹری حکومت پنجاب ہیں جبکہ چھوٹے بھائی ارشد حسین چوہان جو آزاد کشمیر محکمہ برقیات پانی و بجلی میں اعلی عہدے ایکسین پر فائز ہیں جو اس وقت آسٹریلیا میں ماسٹر کر رہے ہیں مانچسٹر کی خالی ہونے والی نشست لیبر پارٹی کے مضبوط اور محفوظ ترین سیٹ ہے چند ہفتے قبل وفات پانے والے لیبر ایم پی اس حلقے سے ایک اندازے کے مطابق 40 چالیس سال سے زائد عرصہ سے منتخب ہوتے آ رہے تھے یہاں سے لیبر پارٹی کی لیڈ 20 بیس ہزار کے لگ بھگ ہے اس حوالے سے یہ اعتماد سے کہا جا سکتا ہے کہ 22 بائیس مارچ بروز بدھ کو ڈاکٹر زاہد چوہان اکر پارٹی ممبران کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یقینی طور پر ممبر آف پارلیمنٹ آسانی سے منتخب ہو جائیں گے لیبر پارٹی کے باوثوق ذرائع ڈاکٹر زاہد چوہان کی کامیابی کی نوید دے رہے ہیں مقامی پارٹی ممبران میں وہ خاصی اہمیت اختیار کر چکے ہیں ان کے نام پر اتفاق رائے ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ڈاکٹر زاہد چوہان وہ شارٹ لسٹ ہونے والے دیکر امیدواروں میں وہ واحد شخصیت ہیں جو نہ صرف پارٹی کو مضبوط اور متحد رکھ سکتے ہیں بلکہ وہ پارٹی کے تمام ممبران میں بلا تفریق مذہب و رنگ و نسل پسند کیے جاتے ہیں ڈاکٹر زاہد چوہان کی حمایت میں بھی تمام مکتبہ فکر کے افراد بلا تفریق پوری طرح متحرک دیکھی دیتے ہیں ڈاکٹر زاہد چوہان نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور دن رات کی انتھک محنت اور جدوجہد سے لیبر پارٹی میں اپنا منفرد اور اعلیٰ مقام بنایا جو بجا طور پر قابل تحسین اور قابل تعریف ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved