ویسٹ مڈلینڈکے عوام حقوق،سہولیات اوربہترمعیارزندگی کیلئے تعاون کریں،شان سائمن
  27  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ اوصاف) لیبر پارٹی کے امیدوار برائے میئر ویسٹ مڈ لینڈز شان سائمن نے اپنی انتخابی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے ویسٹ مڈ لینڈز میں میٹنگ ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مختلف انتخابی میٹنگز کے دوران خطاب۔ شان سائمن نے کہا کہ وہ ویسٹ مڈ لینڈز کی تمام کمیونٹیز کے حقوق کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ویسٹ مڈ لینڈز میں اقتدار میں آکر N.H.S سمیت مختلف اداروں میں تبدیلی لائے گی۔ تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل ہوسکے۔ ایک جلسہ سے دوران خطاب امیدوار میئر شان سائمن نے کہا کہ ویسٹ مڈ لینڈز کے عوام اپنے حقوق اور سہولیات بہتر معیار زندگی کے لئے ہم سے تعاون کریں میں بطور میئر منتخب ہوکر مرکزی حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ ویسٹ مڈ لینڈز کو زیادہ سے زیادہ فنڈنگ مہیا کی جائے تاکہ مختلف ادارہ جات میں اصلاحات لائی جائیں۔ شان سائمن نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی سمیت مختلف مکاتب فکر سے ملکر ویسٹ مڈ لینڈز میں مثالی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے اور N.H.S میں بہتری لاکر لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات دیں گے۔ ویسٹ مڈ لینڈ کو بااختیار بنانے کے لئے ووٹرز 4 مئی کو لیبر پارٹی کو ووٹ دے کر ہمیں کام کرنے کا موقع فراہم کریں ہم نئی تاریخ رقم کردیں گے۔ میں ویسٹ مڈ لینڈز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے اور N.H.S میں مزید تبدیلی کے لئے حکومت سے اپنا حق لینے کی بھرپور جدوجہد کروں گا۔ مزید ملازمتوں اور بہتر تنخواہ کو یقینی بنانے کے لئے وہ ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ لیبر پارٹی مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہی ہے۔ شان سائمن نے مزید کہا کہ ویسٹ مڈ لینڈ میں امن کے لئے سماجی برائیوں اور سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ کرنے کے لئے جامع پروگرام نافذ کریں گے۔ ڈرگز اور دیگر کرائمز کے خاتمے کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کرکے ان مسائل پر قابو پایا جائے گا۔ویسٹ مڈ لینڈز کے عوام 4 مئی کو لیبر پارٹی کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved