عوام سیاسی دہشت گردوں سے چھٹکاراحاصل کریں،سعیدالرحمن
  28  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

والسل(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل والسل کے چیئرمین سعید الرحمان نے کہا کہ حسن نثار جیسے بائیں بازو کے سنجیدہ لوگ بھی یہ محسوس کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے بغیر اس ملک میں کوئی جماعت کرپشن سے پاک نہیں ہے انہوں نے جماعت اسلامی کے خوشحال فنڈ میں پچاس ہزار روپیہ دے کر ان سب لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں کہ اگر ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لانا ہے پھر جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ملک کا باشعور اور سنجیدہ طبقہ اس نتیجے پر پہنچ آیا ہے کہ کرپشن سے پاک لوگوں کو جب تک اقتدار میں نہیں لایا جائے گا یہ ملک آگے نہیں بڑ ھ سکتا پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن تین بار اقتدار میں آچکی ہیں ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے لگانے والے ملک کی دولت لوٹ کر دبئی اور لندن منتقل کرچکے ہیں پاکستان میں صرف سیاست کرتے ہیں کرپشن کی دولت اور گلو بٹوں کے زور پر اقتدار میں آجاتے ہیں اور ملک کو لوٹتے ہیں اس ملک کے عوام کو اب جاگنا ہوگا اور ان سیاسی اور معاشی دہشت گردوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔ سعید ارحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو ہمیشہ یہ شکوہ رہتا تھا کہ انہیں اپنی مدت پوری کا موقع نہیں دیا جاتا اس مرتبہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے ٹرم مکمل کیے ہیں اور آخر کار وزیر اعظم کرپشن کے کیس میں پھنس گئے ہیں اس کے بعد آصف علی زرداری کی بھی باری آجائے گی اگر عدالتوں نے کرپٹ لوگوں کو اپنے انجام تک پہنچایا اور میڈیا نے اس طرح قوم کی رہنمائی جاری رکھی تو اس ملک کو پاک کردیا جائے گا اور ظالموں سے جمہوری اور قانونی طریقے راستے سے نجات مل جائے گی ملک میں امن آ جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved