ترک خفیہ اداروں کی جرمنی میں فتح اللہ گولن کے حامیوں کی جاسوسی
  28  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ (روزنامہ اوصاف) ترک خفیہ اداروں کی جانب سے فتح اللہ گولن کے جرمنی میں رہنے والے حامیوں کی جاسوسی کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم آئی ٹی نامی خفیہ ادارے نے اس مقصد کے لیے تین سو ناموں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے دو سو اسکولوں اور مراکز کے تفصیلات بھی اس دستاویز میں شامل ہیں، جن پر گولن تحریک سے رابطوں کا شبہ ہے۔ گولن امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جرمن حکومت نے اس بارے میں کارروائی شروع کر دی ہیں۔ اس کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ترک خفیہ ادارے کو اِن معلومات تک رسائی کیسے حاصل ہوئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved