مغربی موصل پر امریکی اتحاد کا حملہ، قانون بین الاقوامی کے منافی ہو سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
  28  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن(روزنامہ اوصاف)بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے پر کیا گیا امریکی اتحاد کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے پر کیا گیا امریکی اتحاد کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اس حملے میں 150 تک افراد مارے گئے تھے۔ غیر سرکاری تنظیم نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے وقت لوگوں کو عمارت کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ 17 مارچ کو موصل کے علاقے الجدیدہ کی ایک رہائشی عمارت فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملہ عراقی حکام کی درخواست پر کیا گیا تھا۔ عراقی فوجی حکام کا اصرار ہے کہ عمارت کو جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے بارودی ڈیوائسز سے نشانہ بنایا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved