اولڈہم،شہزادحسین اورغلام حسین کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس
  28  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(فیاض بشیر) اس کائنات میں سب سے لازوال اور عظیم رشتہ ماں کا ہوتا ہے۔ جو بچے کی پیدائش سے لیکر اسکی جوانی اور بڑھتی عمر تک اس کے ساتھ اتنا ہی پیار کرتی اور ترقی و کامیابی کے لئے دعا گو رہتی ہے جتنا کہ جب وہ بچہ تھا اس وقت کرتی ہے اسی لئے فرمان ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ ہمارے صحافی دوست شہزاد حسین مرزا اور غلام حسین مرزا کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے اس دنیا سے ناطہ توڑ کر ابدی نیند سوگئی ہیں۔ دکھ، رنج و غم کے ان لمحات میںہماری تمام تر ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں انکے دل و دماغ پر اس وقت کیا بیتتی ہوگی۔ سوچ سے باہر ہے لیکن رب العالمین کی ذات جہاں زندگی میںاتنے بڑے بڑے امتحان لیتی ہے وہاں ایسے عظیم صدمات کو برداشت کرنے کی ہمت و طاقت بھی دیتی ہے اسی لئے کہا جاتا ہے نظام قدرت کے آگے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے صدر ارشد رچیال، چوہدری محمد اسحاق، ثاقب راجہ، ماجد نذیر، ندیم ارشاد، چوہدری عارف پندھیر، تاثیر چوہدری، وسیم چوہدری و دیگر صحافی برادری کے احباب شامل تھے۔ انہوں نے خداوند کریم کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دیں (آمین)۔ اظہارافسوس


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved