کنزرویٹو پارٹی ہی ایشیائی کمیونٹی کی حقیقی سیاسی جماعت ہے،شان انیسٹی
  28  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر میئر کے انتخابات میں کزرویٹو پارٹی کے امیدوار شان انیسٹیکو ووٹ دیکر حکمران جماعت کا ساتھ دیں' حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی ہی ایشیائی کمیونٹی کی حقیقی سیاسی جماعت ہے' لیبر پارٹی کو ووٹ دیکر آپ مقامی کونسلر اور بعض جگہوں پر ممبران پارلیمنٹ تو بن سکتے ہیں مگر حکومتی فنڈز اور اپنی اولادوں کے مستقبل کا تقاضا ہے کہ برطانیہ بھر کے مسلمان ' ایشیائی اور مقامی آبادی مل کر برطانیہ ترقی کے لئے کردار ادا کریں' خواتین بھی سیاسی میدان میں کھل کر آئیں۔ ان خیالات کا اظہار کنزرویٹو پارٹی کے گریٹر مانچسٹر سے میئر کے امیدوار شان اینسٹسی نے کشمیری کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے ایک استقبالیہ میں کیا جس کی صدارت جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ یارکشائر سے کنزرویٹو پارٹی کے ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر' گریٹر مانچسٹر کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین ڈیوڈ سیمپل ' بری سے عظمت حسین' بولٹن سے راجہ محمد ادریس' اولڈہم سے راجہ محمد مقصود کاکڑوی' مانچسٹر سے محمد افضل' ثمینہ خان' ہیری بوٹا' راچڈیل سے طاہر نوید' بیرسٹر شایہ انجم اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کرکے میئر کے امیدوار کو اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ میئر کے امیدوار کونسلر شان اینسٹسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گریٹر مانچسٹر کی دس کونسلوں میں براہ راست انتخاب کے ذریعے ایک با اختیار میئر کے لئے چار مئی کو ایک فیصلہ کن معرکہ ہورہا ہے جس میں لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی میں ہی حقیقی مقابلہ ہے اور اس ریجن کے عوام پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریسا مے کی وزارت عظمیٰ میں اگر آپ لوگوں نے میرے حق میں فیصلہ کیا تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس علاقے کے مسائل کو حل کروانے کے لئے مرکزی حکومت سے فنڈز لانے میں ہر کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بسنے والی تمام اقوام اور کمیونٹیز کو گریٹر مانچسٹر کی بھلائی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا اور اس کے لئے میں اس علاقے کے ہر شہر میں جا کر عوام سے تعاون کی اپیل کروں گا۔ کنزرویٹو پارٹی سے یارکشائر کے ممبر یورپی پارلیمنٹ امجد بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں جہاں پر بھی لیبر پارٹی کا کنٹرول ہے وہاں کے حالات بہت برے ہیں۔ مسائل کی آماجگاہ بنے ہوئے ان شہروں میں ہر وقت فنڈز کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے جبکہ کنزرویٹو کنٹرول کونسلوں میں سہولتوں کو دیکھ کر ایشیائی کمیونٹی کو کنزرویٹو امیدواروں کو کامیاب کرنا چاہئے اور شان اینسٹسی گریٹر مانچسٹر کے لئے موزوں امیدوار ہے جسے ووٹ دیکر آپ نہ صرف وزیراعظم برطانیہ ٹریسا مے کے ہاتھ مضبوط کریں گے بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے ایک باصلاحیت اور اہل امیدوار کو کامیاب کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved