پی ٹی آئی انٹرپارٹی الیکشن،یارکشائرسے ٹائیگرپینل فاتح قرار
  28  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(شکیل انجم راجپوت) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے انعقاد کے بعد جیتنے والے پینلز اپنی کامیابی کا جشن منارہے ہیں یارکشائر میں امید پینل اور ٹائیگر پینل میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ امید پینل نے 673ووٹ حاصل کئے اور فاتح پانے والے ٹائیگر پینل نے 705 ووٹ حاصل کئے۔ ایک سخت مقابلے کے بعد ٹائیگر پینل نے 32 ووٹوں کی برتری حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ یارکشائر اینڈہمبر سائیڈ تحریک انصاف کے دیرینہ نوجوان کارکن سپوت کشمیر طاہر ایوب صدر منتخب، ماجد خان نائب صدر، الفی عزیز جنرل سیکرٹری،ناصر خان انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر تحریک انصاف یارکشائر اینڈہمبر سائیڈ طاہر ایوب نے اپنے سپورٹرز اور قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحریک انصاف نے برطانیہ میںانٹرا پارٹی الیکشن کرواکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے طاہر ایوب نے الیکشن کے دوران آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا اگر جذبہ اور لگن سچی ہو تو کوئی چیز ناممکن نہیں ان کامزید کہنا تھا پاکستان میںکرپشن کے مکمل خاتمے اور عام آدمی کو انصاف کی فرہمی تک عمران خان کیساتھ ملکر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ عمران خان واحد لیڈر ہیں جوکرپشن کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ ٹائیگرپینل فاتح


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved