پی ایس پی کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب کل لندن میں ہوگی،الطاف شاہد
  29  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(فیاض بشیر) پاک سرزمین پارٹی درمیانے اور متوسط اور معاشرے کے اندر پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔ چیئرمین مصطفی کمال اور سیکرٹری جنرل رضا ہارون کی کاوشوں سے اسکا دائرہ کار بیرون ممالک بسنے والے محب الوطنوں تک بڑھادیاگیا ہے تاکہ ظلم و ستم کا شکار ہونے والے افراد بلاخوف باطل طاقتوں کے سامنے اپنی آواز اور حقوق کے لئے علم بلند کرسکیں۔ 23 مارچ یوم پاکستان۔ تجدید عہد اور جماعت کا یوم تاسیس منانے کے لئے لندن کے علاقہ والتھم سٹو کے GOVE HALL میں ایک پروقار تقریب 31 مارچ شام کو ساڑھے چھ بجے منعقد ہونے جارہی ہے برطانیہ بھر میں پاک سرزمین پارٹی کے سوچ و افکار سے مطابقت رکھنے والے محب الوطن پاکستانیوں سے اس تقریب میں شرکت کی بھرپور اپیل کی جاتی ہے جماعت کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون اس تقریب میں شرکت کرنے کے لئے خصوصی طورپر پاکستان سے تشریف لارہے ہیں جو پاکستان کے حالات کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ جماعت کی اس وقت تک کی کارکردگی اور نامور شخصیات کی شمولیت بارے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ یہ باتیں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے میڈیا کو خصوصی طورپر بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ بھر میں ہم خیال ساتھی شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ہمارے جماعتی ساتھی برطانیہ بھر میں اس سلسلے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں ہم جماعت کی کارکردگی کو نمایاں بنانے کے لئے مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ یوم پاکستان تقریب


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved