یوم آزادی سرگرمیوں کاآغاز،پاکستانی سفارتخانہ برسلز میں صوفی نائٹ
  29  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برسلز( اوصا ف نیو ز )سال 2017 کو پاکستان کی آزادی کے 70 ویں سال کے طور پر شایان شان انداز میں منانے کے لئے برسلز کے سفارتخانہ پاکستان نے سلسلہ وار سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کے روز پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں شہرہ آفاق قوال گروپ استاد غلام فرید الدین ایاز اور ابو محمد نے حاضرین کو اپنی شاندار پرفارمنس سے محظوظ کیا۔ تقریب کے شرکاء میں بلجیم اور پاکستانی کمیونٹیز کے نمائندوں اور برسلز میں مقیم سفارت کاروں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ اپنے تعارفی کلمات میں بلجیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کی سفیر بیگم نغمانہ ہاشمی نے برصغیر میں امن و برداشت کے کلچر کے فروغ میں صوفیاء کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قوالی نے محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام صدیوں تک پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ بیگم ہاشمی نے کہا کہ موجودہ دور میں برداشت کے اس پیغام کو سننے اور سمجھنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے جو رنگ، عقیدے اور نسل سے قطع نظر انسانوں کی فلاح کی روایت کو آگے بڑھاتا ہے۔ استاد غلام فریدالدین ایاز اور ابو محمد نے اللہ تعالیٰ، پیغمبراقدس اور حضرت علی کی شان میں لکھی گئی قوالیوں کے علاوہ مقبول عام دمادم مست قلندر اور میری پہچان پاکستان بھی پیش کیں جس پر حاضرین جھوم اٹھے۔ آخر میں پاکستان، مسلم امہ اور پوری انسانیت کے لئے امن و خوشحالی کی دعا کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved