گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ نہیں بننا چاہیے،مسلم کانفرنس برطانیہ
  29  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

وٹن ( رپورٹ: کامران عابد بخاری )آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے زیر اہتمام لوٹن میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں لوٹن سے تعلق رکھنے والی پاکستانی و کشمیری سیاسی و سماجی شخصیات، کونسلرز اور کمیونٹی راہنماں نے شرکت کی اور کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب کی صدارت قائم مقام صدر راجہ یعقوب خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری شبیر ملک نے ادا کئے۔ تقریب سے راجہ یعقوب خان، شبیر ملک، جاوید عباسی، محمد فاضل ضیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمارے ایمان کا حصہ بن چکا ہے۔ قرار داد پاکستان میں اسلامی مملکت کی بنیاد اور مطالبہ کیا جو برصغیر کے مسلمانوں کی قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں انتھک کوششوں اور لازوال قربانیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شکل میں دنیا کے نقشہ پر ابھرا۔ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری " کشمیر بنے گا پاکستان " کا نعرہ لگا کر پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت اور بلتستان کو پاکستان کا صوبہ نہیں بننا چاہیے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے گا۔ کونسلر وحید اکبر، کونسلر راجہ اسلم، کونسلر طاہر ملک نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہماری پہچان اور شان ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے تاہم پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ پاکستان کا وزیر خارجہ نہ ہونے سے کشمیر پر ہمارا موقف کمزور ہے۔کشمیریوں کے لئے آزادی کا مطلب پاکستان ہے، کشمیر کو ہر حال میں ہندوستان سے آزاد کروانا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کر سکیں۔ ماسٹر راجہ نثار، راجہ آصف ، مسعود شریف و دیگر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے انتھک محنت کے بعد قیام پاکستان کو ممکن بنایا۔ پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔ مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ انہوں نے راجہ محمد یعقوب خان کو قائم مقام صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مقررین نے مسلح افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمائیت کی اور لندن دہشت گردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت بھی کی۔ تقریب میں یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا، پاکستان زندہ باد / کشمیر بنے گا پاکستان نے نعرے بھی لگائے گئے۔ تقریب میں حاجی محمد افسر، حیات شاہین، شفقت اقبال، چوہدری نسیم، نزیر احمد قادری، ملک آزاد، ملک غلام سرور، پروفیسر لیاقت علی خان، محمد اسلم کیانی، اعجاز احمد ملک، ملک سرور، سید اکرام احمد اور دیگر شرکا نے بھی شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved