ترکی کی جانب سے جرمنی میں جاسوسی پر جرمن حکام کا انتباہ
  29  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ(روزنامہ اوصاف )جرمن حکام نے ترکی کی جانب سے جرمنی کے اندر جاسوسی سے متعلق انقرہ حکومت کو متنبہ کیا ہے۔غیر ملکی جاسوسی سے متعلقن ترک ادارے MIT نے ایک جرمن خفیہ ادارے کو 300 ایسے افراد کی فہرست فراہم کی تھی جو مبینہ طور پر فتح اللہ گولن کے حامی ہیں اور جرمنی میں رہائش پذیر ہیں۔ جرمن ریاست لوئر سیکسنی کے وزیر داخلہ بورِس پسٹوریس کے مطابق ترکی نے جرمن حکام سے درخواست کی تھی کہ ان مشتبہ افراد کی نگرانی کی جائے۔ پِسٹوریس نے مزید کہا کہ ان کی ریاست کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فہرست پر موجود افراد کو آگاہ کر دیا جائے کہ اگر وہ ترکی کا سفر کرتے ہیں تو انہیں وہاں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ان کے بقول اس بات کے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ جرمنی میں رہنے والے گولن کے حامیوں کا گزشتہ برس ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے کوئی لینا دینا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved