ترکی اور مصر میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ،مغربی ماہرین
  29  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

لندن (روزنامہ اوصاف) مغربی ماہرین نے کہا ہے کہ ترکی اور مصر میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ہر سال کروڑوں افراد ان ملکوں کے تاریخی و سیاحتی مراکز کی سیر کرتے ہیں۔حال ہی میں جاری ہونے والی ماہرین کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں میں چھٹیوں کے ایام بیرون ملک گزارنا ایک محبوب مشغلہ ہے جس کے باعث ہرسال یورپی ملکوں سے تعلق رکھنے والے کروڑوں افراد مالیاتی و سیکورٹی مشکلات کے باوجود تفریح کیلئے دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 2016 کے دوران ترکی اور مصر میں سیاسی و سلامتی سے متعلق مسائل کے باعث سیاحوں کی آمد نسبتا کم رہی تاہم رواں سال اس میں کافی بہتری دیکھی جارہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصر کی معیشت کا کافی انحصار سیاحت کے شعبے پر ہے تاہم گزشتہ عرصے کے دوران سیاسی و سیکورٹی مسائل کے باعث اس کا یہ شعبہ بدحالی کا شکار رہا جس میں اب بہتری آرہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved