برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر متوازی بات چیت ممکن نہیں، جرمن چانسلر
  30  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برلن (روزنامہ اوصاف)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ مذاکرات کے ساتھ ساتھ متوازی طور پر یورپی یونین کے ساتھ مستقبل کے تعلقات پر بھی بات چیت چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا کہنا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کے ذریعے جب تک برطانیہ یورپی یونین سے مکمل طور پر اخراج کے حوالے سے اپنا راستہ واضح نہیں کرتا، تب تک اس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے موضوع پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ برلن میں اپنے ایک بیان میں میرکل کا کہنا تھا، مذاکرات کار پہلے واضح کریں کہ کس طرح یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان موجود باہمی ربط ختم ہو گا۔ جب اس سوال کا جواب مل جائے گا تو تبھی مستقبل کے تعلقات پر بات چیت کی امید کی جا سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved