گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول کوٹلی کیلئے تارکین وطن کی فنڈریزنگ
  30  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

وٹفورڈ(کامران عابد) کوٹلی ایجوکیشن ویلفیئر ٹرسٹ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی اسکول کوٹلی کے غریب، نادار اور مستحق طلباء کی عملی مدد کیلئے مستقل بنیادوں پر ادارے کے قیام اور فوری مدد کا اعلان کیا ہے۔ بیرون ملک ادارہ ہذا کے سابق طالب علم ڈاکٹر محمود ندیم آف کینیڈا، لائق علی خان آف برطانیہ،پروفیسر صادق حسین آف امریکہ، حیدر زمان قادری آف برطانیہ، سردار سجاد حیدر شارجہ، چوہدری محمد اکبر آف برطانیہ، خادم حسین آف برطانیہ،راجہ آزاد کیانی آف بلجیم نے دوران اجلاس اس ادارے کی منظوری دی۔ اور فوری ذاتی فنڈز ریزنگ کی۔ اور سال 2018ء کیلئے اسکول کے طلباء سے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔ اس اجلاس کے دیگر فیصلوں میں پائلٹ اسکول کے مذکورہ استاد غفور حسین قریشی و دیگر اساتذہ ہذا طلباء سے فوری درخواستیں طلب کرکے قائم کی جانے والی کمیٹی میں مستحق طلباء کیلئے سفارشات کی روشنی میں فہرست تیار کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر محمود ندیم، اور راجہ آزاد کیانی اپریل کے وسط میں اپنے نجی دورہ کوٹلی کے دوران مستحق طلباء میں کتابیں فیس اور دیگر اشیاء تقسیم کریں گے۔ اور ٹرسٹ کے بارے میں دیگر تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔ فنڈریزنگ


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved