جرمنی کا امریکہ کی 7 ممالک میں سٹیل مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے خلاف احتجاج
  31  مارچ‬‮  2017     |     یورپ

برلن (روزنامہ اوصاف) جرمنی نے امریکہ کی جرمنی اور 6 مختلف ممالک میں سٹیل مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ پر احتجاج کیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ سگمار گبریل نے جرمنی سمیت آسٹریا، بیلجیم، فرانس، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے خلاف امریکہ کے اس اقدام کو عالمی تجارتی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں یورپ کو عالمی تجارت تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے خلاف شکایات درج کرانی چاہئے ۔سابق وزیر معیشت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ٹی او قوانین کی خلاف ورزی کرناایک خطرناک قدم ہے اور یہ کہ یورپ اس کو قبول نہیں کر سکتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved