برطانیہ سے علحدگی ، اسکاٹ لینڈ کی ریفرنڈم کے لیے درخواست
  1  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لندن(روزنامہ اوصاف) رطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ نے ایک بار پھر تاج برطانیہ سے علاحدگی کے لیے برطانوی حکومت کو ریفرنڈم کرانے کے لیے درخواست دی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے برطانوی حکومت کو باضابطہ طور پر ایک درخواست دی ہے جس میں اسکاٹ لینڈ کی علاحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں یورپی یونین سے برطانیہ کی علحدگی کے اقدامات کے دو روز بعد اسکاچ وزیراعظم نیوکولا سٹوگن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی برطانوی حکومت کے سامنے ایک درخواست پیش کریں گی جس میں لندن سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے دوسری بار ریفرنڈم کا انعقاد کرے۔اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کی سربراہ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بھیجے ایک مکتوب میں بھی ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے‘۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved