بریگزیٹ کی حمایت کرنے پر امریکہ کو یورپی کمیشن کا انتباہ
  1  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

مالٹا (روزنامہ اوصاف) یورپی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر کی جانب سے بریگزیٹ کی حمایت کرنے کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلاؤڈ یونکر نے مالٹا میں یورپین پیپلز پارٹی کے سالانہ اجلاس میں یورپی یونین کے مستقبل کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات پر سخت تنقید کی اور کہا کہ برگزیٹ یورپی یونین کا اختتام نہیں ہے ۔یورپی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ یورپ کے ساتھ اپنا دشمن رویہ جاری رکھیں گے اور یورپی ممالک کو برگزیٹ سے سبق لیتے ہوئے یورپی یونین کو ترک کرنے پر اکساتے رہیں گے تو یورپ ، امریکہ کی ٹیکساس اور اوہایو ریاستوں کی خودمختاری کی حمایت کرے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کے فیصلے کو عاقلانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ برطانیہ کو اس فیصلے سے فائدہ پہنچے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved